اسلام آباد واٹر ایجنسی کی فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹس کیخلاف کارروائیاں تیز

اسلام آباد واٹر ایجنسی کی فاسٹ فوڈ  آؤٹ لیٹس کیخلاف کارروائیاں تیز

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)اسلام آباد واٹر ایجنسی کی جانب سے ان ریستورانوں، ہوٹلوں، کیفے اور فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹس کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔۔۔

 جنہوں نے ابھی تک مناسب آئل اینڈ گریس ٹریپس نصب نہیں کیے یا ان کی باقاعدہ صفائی نہیں کرتے۔ فیلڈ انسپکشن کے دوران خلاف ورزی کرنے والوں کے چالان بھی کیے گئے ہیں۔باورچی خانوں کا فضلہ، تیل اور چکنائی براہِ راست سیوریج لائنوں میں خارج کرنا سیوریج کی بار بار بندش، گندے پانی کے اُبلنے اور صفائی و صحت کے مسائل کی ایک بڑی وجہ ہے ۔اسلام آباد بھر کے تمام ریستورانوں، ہوٹلوں، کیفے اور فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ مقررہ ایس او پیز کے مطابق مناسب آئل اینڈ گریس ٹریپس نصب کریں اور ان کی باقاعدہ صفائی اور دیکھ بھال یقینی بنائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...