اسلام آباد میں ہیپاٹائٹس سی کی مفت سکریننگ مہم جاری
اسلام آباد (اے پی پی)وزیراعظم کے قومی پروگرام برائے خاتمہ ہیپاٹائٹس سی کے تحت اسلام آباد کے رہائشیوں کو ہیپاٹائٹس سی کی مفت تشخیص اور۔۔۔
علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جس کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔وزارت قومی صحت کے مطابق اس مہم کا مقصد شہریوں کو ہیپاٹائٹس سی کی سکریننگ کرانے اورپیچیدگیوں سے بچائو کیلئے بروقت علاج کی ترغیب دینا ہے۔ پروگرام کے تحت ہیپاٹائٹس سی کی مفت ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے جس پر عام حالات میں تقریباً 8ہزار روپے خرچ ہوتے ہیں جبکہ حکومت فی مریض علاج کے 34ہزار سے 68ہزار روپے تک کے اخراجات بھی برداشت کرے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments