دارالعلوم بھیرہ شریف کی علمی تحریک پوری دنیا میں اپنا اثر رکھتی:جاوید اقبال کھارا
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) انجمن طلباء اسلام کے سابق مرکزی صدر اور پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری کی قیادت میں وفد نے محمد جاوید اقبال کھارا مرکزی صدر الکرم فرینڈز پاکستان سے ملاقات کی۔۔۔۔
اس موقع پر مرکزی صدر الکرم فرینڈز پاکستان نے الکرم فرینڈز کے ملک بھر میں تنظیمی دوروں کے اہداف اور مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ حضرت ضیاء الامت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہریؒ سے ملک بھر میں پیار کرنیوالے اس پلیٹ فارم پر خدمت دین متین اور استحکام پاکستان کیلئے جمع ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا احیاء دین کا یہ سفر سو سال سے آستانہ عالیہ امیر السالکین بھیرہ شریف سے جاری ہے اور دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف کی علمی تحریک اب پوری دنیا میں اپنا اثر رکھتی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments