فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں تین روزہ فاطمین ادبی میلہ اختتام پذیر

فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں تین  روزہ فاطمین ادبی میلہ اختتام پذیر

راولپنڈی (اے پی پی)فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی میں تین روزہ دوسرے فاطمین ادبی میلے کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں ادب، فنون لطیفہ اور ثقافتی اظہار کی مختلف جہتوں کو اجاگر کیا گیا۔ ۔۔۔

تقریب میں آسٹریلیا میں پاکستان کی سابق ہائی کمشنر نائلہ چوہان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے طلبہ پر زور دیا کہ وہ مختلف فنون اور کہانی گوئی میں دلچسپی لیں کیونکہ یہ سرگرمیاں احساسِ ہمدردی، ثقافتی ہم آہنگی اور انسانی فہم و شعور کو فروغ دیتی ہیں۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا نے کہا کہ ادبی میلوں سے تعلیمی ماحول میں وسعت پیدا ہوتی ہے اور نوجوانوں میں تنقیدی سوچ اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ ملتا ہے ۔ انہوں نے میلے کے دوران پیش کیے جانے والے متنوع تخلیقی فنون کو سراہا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...