راولپنڈی:ڈی سی کابینظیر بھٹو ہسپتال میں طبی سہولیات کاجائزہ

راولپنڈی:ڈی سی کابینظیر بھٹو ہسپتال میں طبی سہولیات کاجائزہ

مریضوں، بالخصوص بچوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے :ہدایت

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے بینظیر بھٹو ہسپتال کا دورہ کیا اور بچوں کے وارڈز سمیت ہسپتال کے تمام شعبہ جات میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، انتظامی امور اور مجموعی انتظامات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز اور شعبہ جات کا معائنہ کرتے ہوئے ہسپتال میں صفائی ستھرائی، مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ہسپتال کے انتظامات میں مزید بہتری لائی جائے اور مریضوں، بالخصوص بچوں کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو درپیش مسائل کے فوری حل، صفائی کے مؤثر انتظامات اور طبی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات اور انتظامی امور کو بہتر بنانا اولین ترجیح ہے ، اس سلسلے میں غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...