صفائی ٹیکس مسترد ،راولپنڈی کے تاجروں کی شٹر ڈائون کی دھمکی
جائز مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو سڑکوں پر آئینگے ، شاہدغفورپراچہ کی پریس کانفرنس
راولپنڈی (خبرنگار)مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی نے صفائی ٹیکس کو مسترد کر دیا ،صفائی کے نام پر غنڈہ ٹیکس دینے سے انکار کرتے ہیں ۔ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو سڑکوں پر آئینگے ،مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی و پنجاب کے صدر ملک شاہد غفور پراچہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑنے پر شٹر ڈائون کی کال دینگے ، حکومت کی کچھ پالیسیاں اورٹیکسز کے نظام کو میڈیا کے سامنے رکھیں گے ،صفائی ٹیکس صرف تاجر برادری کا مسئلہ نہیں یہ ہر آدمی کا مسئلہ ہے ،انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے باعث کاروبار ختم ہو چکے ہیں،دکانوں کے کرایہ اور فیملی اخراجات میں کٹ لگانا پڑتا ہے ،حکومت کے آگے ایسے ہیں جیسے ہم بین بجا رہے ہیں غریب اور درمیانہ طبقہ اسوقت مشکل سے دو چار ہے ،صفائی جو کبھی نظر نہیں آتی اس پر بھی ٹیکس لگایا دیا گیا ،پراپرٹی ٹیکس کے اندر صفائی کے حوالے سے شک شامل ہے ۔واسا کے بلز میں بھی سینٹین کے چارجز شامل ہیں ،انہوں نے کہا کہ ممبران پارلیمنٹ کے الائونس اور تنخواہوں کی مد میں اضافہ کر دیاجاتا ہے پٹرول لیوی ٹیکس کو عوام کی سہولت کیلئے ختم کیا جاسکتا ہے ،یورپ میں لوگ سڑکوں پر آسکتے ہیں تو کیا پاکستان میں لوگ باہر نہیں آسکتے۔ حکومت پنجاب اور وفاق سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پالیسی بنانے سے پہلے تاجروں کو اعتماد میں لینا چاہئے تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments