پی ٹی اے ،سوات کے مختلف علاقوں کا دورہ ،سروسز سے متعلق مسائل حل کئے

 پی ٹی اے ،سوات کے مختلف علاقوں کا  دورہ ،سروسز سے متعلق مسائل حل کئے

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) پی ٹی اے کے زونل آفس حکام نے ضلع سوات کے مختلف علاقوں، بشمول مینگورہ، سیدو شریف، مدین، بحرین، خوازہ خیلہ اور کالام میں تفصیلی فیلڈ معائنہ کئے۔

دورے کے دوران عوامی نمائندوں، ضلعی انتظامیہ اور کالام ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدر کے ساتھ رابطہ و مشاورت کی گئی اور ٹیلی کام سروسز سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس دوران موبائل آپریٹروں کی 32 سائٹس اور فکسڈ لائن سروس فراہم کنندگان، بشمول پی ٹی سی ایل، این ٹی سی، کنیکٹ کمیونیکیشنز اور پیس ٹیلی کام کے چار نیٹ ورک آپریشن سینٹرز (NOCs) کا معائنہ کیا گیا۔ معائنے کے دوران ٹیلی کام سروسز کے معیار پر اثر انداز ہونے والے مسائل کی نشاندہی کی گئی، جن میں سے فوری نوعیت کے مسائل موقع پر ہی حل کر دیئے گئے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...