قتل،اقدام قتل اور ضرر کے دو مقدمات میں مطلوب اشتہاری سمیت تین ملزمان گرفتار

 قتل،اقدام قتل اور ضرر کے دو مقدمات میں  مطلوب اشتہاری سمیت تین ملزمان گرفتار

راولپنڈی(این این آئی) راولپنڈی پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے قتل،اقدام قتل اور ضرر کے دو مقدمات میں مطلوب اشتہاری سمیت تین ملزمان کو گرفتارکرلیا۔۔

 کہوٹہ پولیس نے قتل اور ضرر کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری کو گرفتارکر لیا، اشتہاری نے معمولی تلخ کلامی پر ساتھیوں کے ہمراہ کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کے وار سے بزرگ خاتون شہری کو قتل جبکہ 4 شہریوں کو زخمی کر دیا تھا، اشتہاری جولائی 2022ء سے پولیس کو مطلوب تھا، گوجر خان پولیس نے چند روز قبل سابقہ دشمنی پر ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے شہری کو قتل جبکہ دوسرے کو زخمی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتارکر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...