آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس 15نومبر کو ہوگی
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ایڈیشنل ناظمِ اعلیٰ اور آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس کے۔۔
کنوینئر سید سبطین شاہ نقوی نے کہا ہے کہ تحفظِ حرمین شریفین اور استحکامِ پاکستان کے عنوان سے آل پاکستان اہلحدیث کانفرنس 15 نومبر کو مینارِ پاکستان لاہور میں منعقد ہوگی جس کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ کانفرنس کے انتظامات کو مؤثر، منظم اور کامیاب بنانے کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں، جنہیں ان کی ذمہ داریاں سونپی جا رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments