رومانیہ کے سفیر کا این پی سی کا دورہ ،لان میں پودا لگایا
میٹ دی پریس پروگرام میں شرکت ،پاکستان سے تعلقات پر فخر،ڈاکٹر ڈین سٹوئینسکو
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) پاکستان میں رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین سٹوئینسکو کا نیشنل پریس کلب اسلام آباد کا دورہ، میٹ دی پریس پروگرام میں شرکت ،این پی سی لان میں پودا بھی لگایا، نیشنل پریس کلب آمد پر صدر این پی سی عبدالرزاق سیال ، سیکرٹری ڈاکٹر فرقان راؤ اور فنانس سیکرٹری عابد عباسی سمیت سینئر صحافیوں نے معزز مہمان کا استقبال کیا، رومانیہ کے سفیر کی نیشنل پریس کلب آمد دونوں ممالک کے صحافتی حلقوں کے درمیان رابطوں کو مضبوط بنانے اور ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے کے حوالے سے اہمیت کی حامل ہے ، میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے رومانیہ کے سفیر ڈاکٹر ڈین سٹوئینسکونے کہا ہے کہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان چھ دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط دوستانہ تعلقات باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور تعمیری تعاون کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کے ذریعے ان تعلقات کو ایک نئی جہت دی جا سکتی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments