راولپنڈی،سموگ پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی

 راولپنڈی،سموگ پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی

فٹنس سرٹیفکیٹ تک بند رکھنے کا فیصلہ،پیرودھائی سیکٹر میں آگاہی لیکچر اور واک کا انعقاد

راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی ٹریفک پولیس نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ایسی گاڑیوں کو فٹنس سرٹیفکیٹ جاری ہونے تک تھانے میں بند رکھا جائے گا۔چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی فرحان اسلم کی ہدایات پر پیرودھائی سیکٹر میں سموگ کے نقصانات اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی لیکچر اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک مہرآباد طیب عباس اور انچارج ٹریفک ایجوکیشن ونگ انسپکٹر طاہر کنول نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شرکت کی، جبکہ اڈہ منیجرز، ڈرائیورز اور شہریوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ڈی ایس پی ٹریفک نے شرکا کو بتایا کہ گاڑیوں سے خارج ہونے والا دھواں فضائی آلودگی اور سموگ میں اضافے کا اہم سبب ہے ، جس سے انسانی صحت متاثر ہونے کے علاوہ سڑکوں پر حدِ نگاہ کم ہونے کے باعث ٹریفک حادثات کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...