پمز:200بیڈز کا نیا ایمرجنسی بلاک تاحال فعال نہ ہوسکا

پمز:200بیڈز کا نیا ایمرجنسی بلاک تاحال فعال نہ ہوسکا

انتظامیہ ڈاکٹرز، نرسز ، سٹاف اسامیوں، ملازمین کی تعداد کا فیصلہ نہ کرسکی ڈاکٹر ز، نر سز کی بھر تیوں کا عمل جاری، حتمی تعداد واضح نہیں ، ترجمان پمز

اسلام آباد (ایس ایم زمان )پمز میں کروڑوں بجٹ سے تعمیر ہونے والا نیا شعبہ حادثات بلاک فعال نہ ہوسکا ، ہسپتال کے پاس 200 بیڈز کے نو تعمیر شدہ ایمرجنسی بلاک کو چلانے کے لئے ہومین ریسورس کی کمی ہے ،پمز انتظامیہ نئے ایمرجنسی بلاک کے لئے ڈاکٹر، نرسنگ اور پیرا میڈیکل ملازمین کی تعداد کا تعین نہیں کر سکی ،پمز انتظامیہ کو نئے ایمرجنسی بلاک کے ملازمین کی اسامیوں کی تعداد کا فیصلہ بھی نہیں کر سکی ،نئے ایمرجنسی بلاک کے فعال ہونے کی صورت میں موجودہ پرانی ایمرجنسی بلاک کے استعمال کے لیے کوئی منصوبہ نہیں بنایا گیا ، ، پمز کے ترجمان پروفیسر ساجد عباسی نے دنیا کے سوال پر کہا کہ وزارت صحت کے سطح پر ڈاکٹروں اور نرسوں کی نئی اسامیوں پر بھر تیوں کا عمل جاری ہے ، تاہم ان کی حتمی تعداد کے حوالے سے فی الوقت صورتحال واضح نہیں ،نیا ایمرجنسی وارڈ فی الحال دستیاب موجودہ انسانی وسائل (ایچ آر) کے ذریعے ہی جلد فعال کئے جانے کا امکان ہے ، جبکہ پرانے ایمرجنسی وارڈ کے مستقبل یا اس کے استعمال سے متعلق ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...