چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی کے لیے سیمینار،طبی کیمپ کا انعقاد
اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے )وزارت انسانی حقوق کے ذیلی ادارے مرکز برائے ترقی خواتین جی سیون ون کے زیر اہتمام چھاتی کے سرطان سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے سیمینار اور۔۔
طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرپرسن نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن، وزارتِ انسانی حقوق نورین بانو لہری، مرکز برائے ترقی خواتین کی انچارج ڈپٹی ڈائریکٹر عصمت جبین آفریدی اور دیگر شرکا نے چھاتی کے سرطان سے متعلق شعور اجاگر کرنے اور خواتین کو اس مرض کی بروقت تشخیص کی اہمیت سے آگاہ کیا ،کیک کاٹنے کی بھی تقریب کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments