سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو جلد فعال کرنے کا فیصلہ

 سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کو جلد فعال کرنے کا فیصلہ

اے آئی کے بڑھتے ہوئے استعمال نے سائبر خطرات کو مزید پیچیدہ بنا دیا ، شزا فاطمہ

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومت نے ملک میں آن لائن ریگولیشن کو فعال بنانے اور سائبر سکیورٹی کے بڑھتے ہوئے خطرات سے نمٹنے کے لیے \\\'سوشل میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی\\\' کو جلد فعال کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سائبر سکیورٹی آگاہی مہم کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے ملک تیز رفتاری سے ڈیجیٹلائزیشن کی طرف بڑھ رہا ہے ، سائبر سکیورٹی سے متعلق آلاہی، شعور اور کسی بھی حادثے یا حملے کی فوری رپورٹنگ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے ۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بڑھتے ہوئے استعمال نے سائبر خطرات کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے ، جس کے باعث ڈیجیٹل سسٹمز اور شہریوں کے ذاتی ڈیٹا کی حفاظت پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ الیکٹرانک جرائم کی روک تھام کے قانون (پیکا) کے تحت نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) کو فعال کیا جا چکا ہے تاکہ آن لائن جرائم کی مؤثر طریقے سے روک تھام کی جا سکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...