راولپنڈی ،18ترقیاتی سکیموں کی منظوری ،ساڑھے 7ارب مختص

 راولپنڈی ،18ترقیاتی سکیموں کی منظوری ،ساڑھے 7ارب مختص

اہم شاہراہوں کی تعمیر و بحالی ، نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے منصوبوں کا جائزہ

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ندیم ناصر کی زیر صدارت جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا۔ ترقیاتی منصوبوں، مختص فنڈز، ٹینڈرز اور جاری تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ کے مطابق ضلع راولپنڈی میں مجموعی طور پر 21 ترقیاتی سکیموں کی نشاندہی کی گئی ہے ، جن کا تخمینہ لاگت 6 ارب 52 کروڑ روپے سے زائد ہے ، جبکہ ان میں سے 18 سکیموں کی منظوری دی جا چکی ہے ۔ ان منصوبوں کے لیے 7 ارب 50 کروڑ روپے کے فنڈز دستیاب ہیں۔اجلاس میں شہر کی اہم شاہراہوں کی تعمیر و بحالی اور نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ ان میں خیابانِ سرسید روڈ، بوکرہ روڈ، ففتھ روڈ، راول روڈ، چاندنی چوک تا کمرشل مارکیٹ روڈ، ریلوے ورکشاپ روڈ، چائنا مارکیٹ تا گورڈن کالج روڈ، فور بی روڈ اور بند کھنہ روڈ سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ تحصیل ٹیکسلا، کلر سیداں، گوجر خان اور کہوٹہ میں مختلف رابطہ سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے منصوبوں پر پیش رفت بھی زیر بحث آئی۔ڈپٹی کمشنر نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر کام میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام متعلقہ افسران اور کنٹریکٹرز مقررہ ٹائم لائن کے مطابق کام کی تکمیل یقینی بنائیں اور منصوبوں میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...