اے جے کے ون پورٹل ،تمام سروسز آن لائن ہونگی ،افتخارگیلانی

اے جے کے ون پورٹل ،تمام سروسز آن لائن ہونگی ،افتخارگیلانی

شہریوں کے ساتھ براہِ راست رابطے کو مؤثر بنایا جائیگا ،اجلاس سے خطاب

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار)وزیراعظم آزادکشمیر افتخار گیلانی نے کہا ہے کہ اے جے کے ون پورٹل کے ذریعے شہریوں کو تمام حکومتی سروسز آن لائن فراہم کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس پورٹل کے ذریعے شہری حکومتی سروسز سے آن لائن استفادہ، حکومتی محکمہ جات کی خدمات اور ان سے متعلق شکایات کے اندراج سمیت سرکاری ملازمتوں کے حوالے سے معلومات حاصل کر سکیں گے اور تعلیمی اداروں سے متعلق ضروری معلومات بھی ایک ہی پلیٹ فارم پر دستیاب ہوں گی۔ حکومت شہریوں کے ساتھ براہِ راست رابطے کو مؤثر بنانے اور سرکاری خدمات تک رسائی کو آسان بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرے گی۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم آزادکشمیر نے اے جے کے ون پورٹل کے حوالے سے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم کو اے جے کے ون پورٹل میں مجوزہ سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...