منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، پانچ ملزمان گرفتار
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے 8 کلو 210 گرام چرس برآمد کر لی۔
ترجمان پولیس کے مطابق روات پولیس نے ایک ملزم سے 2 کلو 600 گرام، ٹیکسلا پولیس نے دو ملزمان سے 2 کلو 360 گرام، جاتلی پولیس نے ایک ملزم سے ایک کلو 800 گرام جبکہ دھمیال پولیس نے ایک ملزم سے ایک کلو 450 گرام چرس برآمد کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments