اسلام آباد ،10ماہ میں 20883جرائم پیشہ افراد گرفتار
گرفتار ملزمان سے ایک ارب 62 کروڑ سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وفاقی دارالحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جن کے نتیجے میں گزشتہ 10 ماہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 20 ہزار 883 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جبکہ ایک ارب 62 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد کر لیا گیا۔اسلام آباد پولیس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ پولیس نے مختلف مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے اقدامات تیز کر دیے ہیں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ جرائم کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments