این سی سی آئی اے کا اسلام آباد میں خواتین امیدواروں کے لیے رننگ ٹیسٹ، سکیورٹی کے سخت انتظامات
اسلام آباد (اے پی پی) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے ) نے بھرتی کے جاری عمل کے تحت پیر کو اسلام آباد کے ریکروٹمنٹ سینٹر میں خواتین امیدواروں کا رننگ ٹیسٹ منعقد کیا۔۔۔
جس کے دوران سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے جبکہ امیدواروں کی نقل و حرکت کی نگرانی کے لیے ڈرونز اور سرویلنس کیمروں کا استعمال بھی کیا گیا۔این سی سی آئی اے کے ایک عہدیدار کے مطابق رننگ ٹیسٹ میں خواتین امیدواروں نے شرکت کی جس کا مقصد مقررہ بھرتی کے معیار کے مطابق ان کی جسمانی فٹنس اور برداشت کی صلاحیت کا جائزہ لینا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments