رنگ روڈ پر نئی انڈسٹریل سٹیٹ بنائی جائے گی ،چودھری شافع

 رنگ روڈ پر نئی انڈسٹریل سٹیٹ بنائی جائے گی ،چودھری شافع

صوبائی وزیر صنعت سے راولپنڈی چیمبر کے وفد کی ملاقات ،مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل

راولپنڈی(نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع سے ایوان صنعت و تجارت راولپنڈی کے وفد نے ملاقات کی ،وفد کی قیادت چیمبر کے پیٹرن ان چیف سہیل الطاف کر رہے تھے ، ملاقات کے دوران رنگ روڈ راولپنڈی پر نئی انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کے معاملے کا جائزہ لیا گیا ،اسلام آباد اور راولپنڈی چیمبرز اور سرکاری حکام پر مشتمل مشترکہ ورکنگ گروپ کی تشکیل کو حتمی شکل دی گئی،مشترکہ ورکنگ گروپ رنگ روڈ راولپنڈی پر نئی انڈسٹریل سٹیٹ کے قیام کے منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھائے گا۔ سیکرٹری صنعت و تجارت محمد عمر مسعود، چیئرمین پیڈمک شہزاد اعظم اور سی او او علی معظم ،اسلام آباد چیمبر کے صدر زکریا اکبر ،سابق صدر خالد جاوید بھی شامل ہوں گے ۔ مشترکہ ورکنگ گروپ کا نوٹیفکیشن جلد کردیا جائے گا۔صوبائی وزیر صنعت نے کہا کہ انڈسٹری کی ضرورت اور صنعتکاروں کی ڈیمانڈ پر راولپنڈی رنگ روڈ پر غیر زرعی زمین پر نئی انڈسٹریل سٹیٹ بنائی جائے گی اور اس انڈسٹریل اسٹیٹ میں صنعتی یونٹس لگنے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...