عابد حسین یوتھ ایجوکیشن اینڈ سپورٹس ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرمین مقرر
راولپنڈی(نیوز رپورٹر) سابق انٹرنیشنل فٹبالر و ایگزیکٹو ممبر پاکستان فٹبال فیڈریشن عابد حسین کو یوتھ ایجوکیشن اینڈ سپورٹس(YES) ویلفیئر سوسائٹی کا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔
تنظیم کی ایگزیکٹو باڈی نے متفقہ طور پر عابد حسین کو اعزازی چیئرمین مقرر کرنے کیلئے قرارداد منظور کی، جس پر انہوں نے یہ عہدہ قبول کرلیا۔ عابد حسین نے کہاکہ یوتھ ایجوکیشن اینڈ سپورٹس ویلفیئر سوسائٹی نوجوان نسل کی تعلیم وتربیت اور خصوصاََ کھیلوں کے فروغ کیلئے بے لوث خدمات سرانجام دے رہی ہے ، انشاء اللہ بطور چیئرمین نوجوان نسل کو کھیلوں کی سہولیات سمیت زیادہ سے زیادہ مثبت سرگرمیوں اور مقابلوں کے مواقع فراہم کریں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments