شاہ اﷲ دتہ اور سیکٹر جی سکس میں غیر قانونی طبی مراکز سیل

شاہ اﷲ دتہ اور سیکٹر جی سکس میں غیر قانونی طبی مراکز سیل

کارروائیاں غیر مستند افراد اور غیر قانونی طبی سرگرمیوں کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہیں

 اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی (آئی ایچ آر اے ) نے شہریوں کو غیر مستند معالجین اور غیر معیاری طبی سہولیات سے محفوظ رکھنے کے لیے شاہ اﷲ دتہ اور سیکٹر جی سکس میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی طبی مراکز سیل کر دیے ۔آئی ایچ آر اے کے مطابق یہ کارروائیاں غیر مستند افراد اور غیر قانونی طبی سرگرمیوں کے خلاف جاری مہم کا حصہ ہیں جن کا مقصد عطائیت کا خاتمہ اور مقررہ طبی معیارات پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے ۔اتھارٹی نے کہا کہ عوامی صحت کے تحفظ اور غیر مجاز طبی فراہم کنندگان سے علاج کے خطرات کی روک تھام کے لیے ایسی کارروائیاں ضروری ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...