ملک میں تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ،سیدال خان

 ملک میں تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ،سیدال خان

دیوالی خوشیوں، روشنی، امید، محبت اور امن کا پیغام دینے والا تہوار ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے ہندو برادری کو ان کے مذہبی تہوار دیوالی کے پُرمسرت موقع پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دیوالی خوشیوں، روشنی، امید، محبت اور امن کا پیغام دینے والا تہوار ہے ، جو معاشرے میں مثبت سوچ، باہمی احترام اور بھائی چارے کے فروغ کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے ۔ پاکستان ایک کثیرالمذہبی اور متنوع معاشرہ ہے جہاں تمام شہریوں کو بلا امتیاز مذہب، رنگ و نسل مساوی حقوق حاصل ہیں۔ اقلیتیں ملکی سماجی، معاشی، تعلیمی اور قومی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں ہندو برادری سمیت تمام اقلیتی برادریوں کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔

قائداعظم محمد علی جناحؒ کے وژن کے مطابق پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو اپنے مذہبی عقائد کے مطابق زندگی گزارنے ، عبادات کرنے اور اپنی مذہبی و ثقافتی روایات پر عمل کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے ۔ آئین پاکستان تمام شہریوں کے بنیادی حقوق، مذہبی آزادی اور مساوی حیثیت کی ضمانت فراہم کرتا ہے ۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری، برداشت اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے پارلیمان اپنا مؤثر کردار ادا کرتی رہے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...