اقبال کا تصورِ خودی جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ،شزافاطمہ

  اقبال کا تصورِ خودی جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ،شزافاطمہ

نوجوان نسل کو جدید آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کی مہارتوں سے آراستہ کیا جا رہا ہے

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ نے شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے یومِ پیدائش کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں ان کی عظیم خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقبال کا تصورِ خودی جدید دور کے تمام تر تقاضوں سے ہم آہنگ ہے اور نوجوان نسل کو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لیے ان کے افکار سے رہنمائی حاصل کرنی چاہیے ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت، فکرِ اقبال اور وزیراعظم کی قیادت میں نوجوانوں کو ڈیجیٹل پاکستان اور خو دی کا عمل درآمدی درس دے رہی ہے ۔ اقبال کے \\\'شاہین\\\' کے بلند پرواز وژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے نوجوان نسل کو جدید آئی ٹی اور ٹیکنالوجی کی مہارتوں سے آراستہ کیا جا رہا ہے تاکہ وہ عالمی سطح پر ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...