ڈاکٹر صائق سربراہ برن کیئر سینٹر پمز و ایچ او ڈی تعینات
اسلام آباد(ایس ایم زمان) وفاقی وزارتِ قومی صحت نے سربراہ پمز برن کیئر سینٹر کو تبدیل کر دیا ہے ۔۔
، مذکورہ تعیناتی سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ہسپتال ڈاکٹر رانا عمران سکندر نے کی تھی، وزارت قومی صحت نے نرم (NIRM) میں اٹیچمنٹ کی بنیاد پر تعینات اسسٹنٹ ڈاکٹر محمد صائق (بی ایس 18) کو سربراہ برن کیئر سینٹر پمز و ایچ او ڈی / اسسٹنٹ پروفیسر تعینات کر دیا ہے ۔ سابق سربراہ پمز برن کیئر سینٹر ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر عبد الخالق (بی ایس 19) کو شعبہ پلاسٹک سرجری پمز میں واپس تعینات کیا گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments