بھارہ کہو ،غریب شخص کے گھر پر درجنوں افراد کا حملہ ،دو زخمی

بھارہ کہو ،غریب شخص کے گھر پر درجنوں افراد کا حملہ ،دو زخمی

واقعہ نئی آبادی میں پیش آیا ،خواتین کو زدوکوب کیا ،گالیاں ،5 ملزم گرفتار

بھارہ کہو (شاکر ملک) نئی آبادی بھارہ کہو میں غریب شخص کے گھر پردرجنوں افراد کا حملہ، دو افراد کو شدید زخمی ، خواتین کو زدوکوب کیا، گندی گالیاں چھریوں، ڈنڈوں اور آہنی مکوں سے لیس افراد نے گھر میں موجود دوافرد کے سر پھاڑ دیئے ، تھانہ بہارہ کہو میں پرچہ درج،5افراد گرفتارکر لئے گئے ، نیو منگیال، نئی آبادی کے رہائشی جلال دین نے تھانہ میں درخوست دیتے ہوئے بتایا کہ موبائل شاپ کے مالک نے بیوہ عورت سے چند ہزار لینے تھے ، جس کی وصولی کے لیے دکان کے مالک سجاد عثمانی اور احسان عثمانی اور نے بار بار اس خاتون کو پریشان کرنا شروع کر دیا، مذکورہ عورت کے پڑوسی اور میرے بیٹے انور نے کہا کہ یہ غریب عورت ہے ، اس کو تھوڑا وقت دے دیں، اگر پھر بھی نہ دے تو میں ادا کر دوں گا، جس پر دکانداروں نے اپنی پوری کاروباری برادری کے ہمراہ جن میں کم و بیش 35 تا 40 افرادتھے نے انور کے گھرپر حملہ کر دیا اور انور اور عثمان کو مار مار کر شدید زخمی کر دیا اور گھر کی خواتین کو گھر میں بند کر کے گالم گلوچ کرتے رہے ۔ 15 کال پر ایس ایچ او اپنی ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور حملہ آوروں میں سے 5اشخاص کو گرفتار کر لیا، جبکہ شدید زخمی انور اور عثمان کو پولی کلینک ہسپتال پہنچایا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...