راولپنڈی ، 50غیر قانونی افغان باشندے ہولڈنگ سینٹر منتقل
مختلف علاقوں میں مشکوک افراد کے کوائف اور سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال جاری
راولپنڈی (اے پی پی)نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کے تحت راولپنڈی پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈان تیز کر دیا ہے ۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران تقریبا 50 افغان باشندوں کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی اور وطن واپسی کے عمل کے لیے متعلقہ مراکز منتقل کیا گیا ہے ۔ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی باشندوں کی نشاندہی اور گرفتاری کے لیے سرچ آپریشنز اور چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔ان کارروائیوں میں متعلقہ تھانوں کی پولیس ٹیمیں اور دیگر متعلقہ ادارے بھی حصہ لے رہے ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران مشکوک افراد کے کوائف اور سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے جبکہ پاکستان میں قیام کے لیے مثر ویزا یا قانونی دستاویزات پیش نہ کرنے والے افغان باشندوں کو حراست میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کیا جا رہا ہے ۔ گزشتہ دنوں تھانہ رتہ امرال کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 13 افغان باشندوں، جن میں آٹھ خواتین بھی شامل تھیں، کو حراست میں لے کر اسلام آباد کے ایچ نائن ہولڈنگ سینٹر منتقل کیا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments