ایچ ای سی سے ڈگری کی تصدیق ،نئی سہولت متعارف کرانیکی تیاری

 ایچ ای سی سے ڈگری کی تصدیق ،نئی سہولت متعارف کرانیکی تیاری

کمیشن سے ڈگری تصدیق کراتے وقت وزارت خارجہ سے کرانے کا بھی آپشن ہوگا

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے طلبہ اور شہریوں کو ڈگریوں اور تعلیمی دستاویزات کی تصدیق کے عمل میں سہولت فراہم کرنے کے لیے آن لائن ڈگری اٹیسٹیشن نظام میں نئی سہولت متعارف کرانے کی تیاری کر لی ہے جس کے تحت درخواست گزار ڈگری کی اٹیسٹیشن کے ساتھ وزارت خارجہ (MOFA) سے بھی تصدیق کروانے کی ضرورت کی نشاندہی آن لائن درخواست کے ابتدائی مرحلے میں ہی کر سکیں گے ۔ایچ ای سی حکام کے مطابق ڈگری اٹیسٹیشن اور ویریفکیشن کے آن لائن نظام کے نفاذ سے اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد ڈگریوں کی اٹیسٹیشن مکمل کی جا چکی ہے ، جبکہ موصول ہونے والی مجموعی درخواستوں میں سے تقریبا 98 فیصد کیسز نمٹا دیئے گئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ نظام کو ڈیجیٹل بنانے سے درخواستوں کی پراسیسنگ میں شفافیت آئی ہے اور طلبہ کو ڈگریوں کی تصدیق کے لیے درپیش مشکلات میں نمایاں کمی ہوئی ہے ۔ ایچ ای سی حکام کا کہنا ہے کہ کمیشن کا مقصد ڈیجیٹل نظام کو مسلسل بہتر بناتے ہوئے طلبہ اور شہریوں کو جدید، قابلِ اعتماد اور تیز رفتار سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں ڈگریوں اور دیگر تعلیمی دستاویزات کی تصدیق کے لیے غیر ضروری مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...