جائیکا کے وفد کی وزیر تعلیم سے ملاقات ،تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم

جائیکا کے وفد کی وزیر تعلیم سے ملاقات ،تعلیمی تعاون بڑھانے کا عزم

معیاری تعلیم تک رسائی بہتر بنانے ،سکولوں سے باہر بچوں کے مسئلے سے نمٹنے پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا) کے ہیڈکوارٹرز کے ایک اعلی سطح کے وفد نے گزشتہ روز وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد شعبہ تعلیم میں پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے ، معیاری تعلیم تک رسائی بہتر بنانے اور سکولوں سے باہر بچوں کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو تقویت دینا تھا۔جائیکا کے وفد کی قیادت کوموری آکیکو ،ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، شعبہ انسانی ترقی اور ڈائریکٹر، بنیادی تعلیم گروپ، جائیکا ہیڈکوارٹرز نے کی۔ وفد نے وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول سے ملاقات کی، جس میں پاکستان اور جاپان کے درمیان شعبہ تعلیم میں جاری اور مستقبل کے ممکنہ تعاون کے مختلف پہلوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران جائیکا کے وفد نے وفاقی وزیر کو پاکستان، بالخصوص صوبہ سندھ میں جاپان کے جاری تعلیمی تعاون اور منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر شعبہ تعلیم کی اہم ترجیحات پر بھی تبادلہ خیال ہوا، جن میں سکولوں سے باہر بچوں کے مسئلے کا حل، ابتدائی تعلیمی مہارتوں کو مضبوط بنانا، بچیوں کی تعلیم تک رسائی میں اضافہ اور گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن (GPE) سمیت ترقیاتی شراکت داروں کی معاونت کو مزید موثر بنانا شامل ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...