ایچ ای سی کے زیر اہتمام 35واں لا ایڈمیشن ٹیسٹ ،35ہزار سے زائد امیدوار شریک
اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایجوکیشن ٹیسٹنگ کونسل (ETC) کے زیر اہتمام 35واں لا ایڈمیشن ٹیسٹ (LAT) ملک بھر میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔ ٹیسٹ کا انعقاد 15 نومبر 2026 کو کیا گیا، جس میں ملک بھر سے 42ہزار 547 امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی۔۔
، جبکہ 35 ہزار 523 سے زائد امیدوار امتحان میں شریک ہوئے ۔ایچ ای سی کے مطابق لا ایڈمیشن ٹیسٹ ملک بھر کے 28شہروں میں قائم 103 امتحانی مراکز میں منعقد کیا گیا۔ ٹیسٹ کا مقصد قانون کی تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند طلبہ کی تعلیمی استعداد، بنیادی قابلیت اور ایل ایل بی پروگرامز میں داخلے کے لیے درکار صلاحیتوں کا جائزہ لینا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments