وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن رؤف راجہ کو عالمی بزنس لیڈر ایوارڈ سے نوازا گیا
اسلام آباد (خبر نگار)پاکستانی بزنس لیڈر ،وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن سیاحت و مہمان نوازی رؤف راجہ کو۔۔
عالمی بزنس لیڈر ایوارڈ مل گیا۔لاؤڈون کاؤنٹی ورجینیا کے خزانچی ہنری آئیکلبَرگ نے بہترین بین الاقوامی بزنس لیڈر ایوارڈ پیش کیا۔رؤف راجہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی، کاروباری اور سیاحتی تعلقات کے فروغ کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ تقریب میں یو ایس پاکستان انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس کے بانی چیئرمین شیخ صدیق بھی موجود تھے ۔ رؤف راجہ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments