نمل میں پاک چین سٹرٹیجک پارٹنرشپ پر کانفرنس ختم

 نمل میں پاک چین سٹرٹیجک پارٹنرشپ پر کانفرنس ختم

سی پیک کے اگلے مرحلے کو زیادہ عوام مرکوز، نتائج پر مبنی اور جامع بنانے کی ضرورت پر زور

 اسلام آباد(خصوصی رپورٹر ) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کے جناح آڈیٹوریم میں \\\'\\\'CPEC 2.0 اور پاک چین سٹرٹیجک پارٹنرشپ پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی۔ کانفرنس میں ماہرین نے سی پیک کے اگلے مرحلے کو زیادہ عوام مرکوز، نتائج پر مبنی اور جامع بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اختتامی تقریب میں ریکٹر نمل میجر جنرل شاہد محمود ، ڈی جی نمل بریگیڈیئر رفیق خان، ڈینز، ڈائریکٹرز، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکائنے پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لیے سیاحت، زبانوں کے سیکھنے ، ثقافتی تبادلوں اور تعلیمی روابط کو عملی ذرائع قرار دیتے ہوئے سی پیک کے حوالے سے مثبت اور باخبر بیانیے کی تشکیل کی اہمیت اجاگر کی۔کانفرنس کی سفارشات میں CPEC 2.0 کو مزید نتائج پر مبنی بنانے ، غیر ملکی سرمایہ کاری کو مقامی صلاحیتوں سے مربوط کرنے ، مستند معلومات اور ڈیٹا تک رسائی بہتر بنانے ، منصفانہ اور سرکلر گرین ٹرانزیشن کو یقینی بنانے ، جبکہ جدت، مہارتوں اور روزگار کے مواقع میں سرمایہ کاری پر زور دیا گیا۔سابق سفیر و اسپیشل سیکریٹری نائلہ چوہان نے CPEC کو مواقع کی راہداری قرار دیتے ہوئے کہا کہ طویل المدتی معاشی استحکام کے حصول کے لیے پاکستان کو درآمدات پر انحصار سے آگے بڑھ کر مقامی پیداوار اور مینوفیکچرنگ کی جانب بڑھنا ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...