مستحقین تک آٹے کی فراہمی،مکمل ریکارڈ مرتب کرنیکی ہدایت
روٹی کی قیمت،وزن کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے ،اے ڈی سی
راولپنڈی(نیوز رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انفورسمنٹ عبدالرحمن خان کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی کے کمیٹی روم میں اجلاس ہوا جس میں تمام اسسٹنٹ کمشنرز، ایس ڈی ای اوز پیرا، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اور چیف آفیسر ضلع کونسل سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں تجاوزات کے خاتمے ، سرکاری آٹے کی شفاف تقسیم و ترسیل، ریکارڈ کی تصدیق اور تندوروں پر روٹی کی مقررہ قیمت و وزن پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی گئی کہ مستحقین تک آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مکمل ریکارڈ مرتب کیا جائے جبکہ روٹی کی قیمت اور وزن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے عوامی گزرگاہوں، سڑکوں اور بازاروں کو تجاوزات سے پاک رکھنے کے لیے فیلڈ میں باقاعدہ نگرانی جاری رکھنے کا حکم دیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments