چیئرمین سی ڈی اے کا پولیس اکیڈمی کا دورہ ،کاموں کا جائزہ

 چیئرمین سی ڈی اے کا پولیس اکیڈمی کا دورہ ،کاموں کا جائزہ

11منزلوں پر مشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ کا 96 فیصد کام مکمل ،بریفنگ

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف نے سیکٹر H-11 میں زیر تعمیر نیشنل پولیس اکیڈمی منصوبے کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔متعلقہ افسران نے منصوبے میں ابتک ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پولیس اکیڈمی کی عمارت بیسمنٹ، گرانڈ فلور سمیت 11 منزلوں پر مشتمل ہے اور سی ڈی اے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 11 منزلوں پر مشتمل اسٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ خصوصی طور پر پولیس جوانوں کی ٹریننگ کیلئے تعمیر کی جاری ہے ۔ اسٹیٹ آف دی آرٹ پولیس اکیڈمی منصوبے کو محض 15 ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے ۔ 11منزلہ عمارت میں 126 کمروں کی تعمیر سمیت زیر تربیت افسران کیلئے جاگنگ ٹریک، ریپلنگ ٹاورز اور آبسٹیکلز بھی شامل ہیں۔چیئرمین کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مجموعی طور پر نیشنل پولیس اکیڈمی منصوبے کے 96 فیصد سے زائد ترقیاتی کاموں کو مکمل کرلیا گیا ہے اور زیرِ تعمیر نیشنل پولیس اکیڈمی کی عمارت کا فنشنگ ورک تکمیلی مراحل میں داخل ہوچکا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...