قرآن مجید کے اوراق کی بے حرمتی قابل مذمت ہے

قرآن مجید کے اوراق کی بے حرمتی قابل مذمت ہے

حکومت تحقیقات کرے اور مرتکب افراد کو سخت سز ا دے، ثروت قادری

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ قرآن مجید کے اوراق کی بے حرمتی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے،لاڑکانہ میں مذہبی فسادات کو ناکام بنانے پر علما و مشائخ اہلسنت اور سنی تحریک کے ذمہ داروں کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔لاڑکانہ کے ڈویژنل کنوینر علی نواز قاسمی سے ٹیلیفونک گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اسلام تمام مذاہب کو تحفظ فراہم کرتا ہے اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں ہے کہ کوئی غیر مسلم قرآن پاک کے اوراق کی بے حرمتی کرے، حکومت واقعے کی تحقیقات کرے اور مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کرے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام دنیا کا واحد مذہب ہے جو تمام مذاہب کو تحفظ فراہم کرتا ہے ، اسلام مخالف اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے ملک کو مذہبی فسادات کی آگ میں جھونکنا چاہتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں