جامعہ کراچی،شعبہ کمپیوٹر سائنس اور اپلائیڈفزکس کا داخلہ ٹیسٹ

جامعہ کراچی،شعبہ کمپیوٹر سائنس اور اپلائیڈفزکس کا داخلہ ٹیسٹ

جامعہ کراچی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس میں بی سی ایس،بی ایس ایس ای اور اپلائیڈ فزکس ایوننگ پروگرام کا داخلہ ٹیسٹ اتوار کو صبح 10:30 بجے کلیہ فنون و سماجی علوم میں منعقد ہوا۔

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مذکورہ شعبہ جات میں داخلوں کے لئے 854فارم جمع کرائے گئے جبکہ 709 طلبا وطالبات نے شرکت کی ۔پروفیسر ڈاکٹر انیلا امبر ملک، پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید اور انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اخترنے امتحانی مراکز کی مانیٹرنگ کا فریضہ انجام دیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے ڈائریکٹر ایوننگ پروگرام جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر نبیل زبیری کے ہمراہ امتحانی مراکز کا دورہ کیااور داخلہ ٹیسٹ کے انتظامات پر اطمینان کا اظہارکیا ۔ڈاکٹر صائمہ اختر کے مطابق داخلہ ٹیسٹ میں شرکت کرنے والے امیدواروں اور ان کے والدین کی رہنمائی کے لئے شیخ الجامعہ کی خصوصی ہدایت پرواچ اینڈوارڈ کے عملے کو داخلی راستوں اور فیکلٹی کے اطراف تعینات کیا گیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں