سکھر بیراج سے نکلنے والی نہروں میں وارہ بندی کا شیڈول جاری
لاڑکانہ(بیورو رپورٹ)سکھر بیراج کی نہروں کی ضروری مرمت، دیکھ بھال اور نگرانی کے حوالے سے سالانہ وارہ بندی کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
اعلامئے کے مطابق بارٹھ ویسٹ کینال، دادو کینال، خیرپور فیڈر ایسٹ کینال، خیرپور فیڈر ویسٹ کینال، روہڑی مین کینال اور نارا کینال سالانہ مرمت اور دیگر کام کے سلسلے میں 6 سے 20 جنوری تک بند رہیں گی، کسانوں کو فصلوں کیلئے پانی کے متبادل انتظام کا مشورہ دیا گیا ہے۔