پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو نوٹس
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے بارودی مواد برآمدگی کیس میں ضمانت منسوخی کے خلاف دائر کرمنل ریویژن پر پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ملزم غنی اللہ عرف غنی امان چانڈیو اور سرمد میرانی کی بعد از گرفتاری ضمانت بحال کردی ہے ۔
عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک ملزم کو 27 نومبر کے انسداد دہشتگردی عدالت کے ضمانتی حکم کے مطابق بعد از گرفتاری ضمانت پر تصور کیا جائے ۔ وکلا کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے 27 نومبر کو ملزم غنی اللہ عرف غنی چانڈیو اور سرمد میرانی کو بارودی مواد کیس میں ضمانت دی تھی ۔