آئی سی سی بی ایس کوجامعہ سے الگ نہیں ہونے دینگے ،غفران عالم

آئی سی سی بی ایس کوجامعہ سے الگ نہیں ہونے دینگے ،غفران عالم

کراچی(سٹی ڈیسک)انجمنِ اساتذہ جامعہ کراچی کے تحت طلبہ تنظیموں کے ساتھ اہم مشاورتی اجلاس منعقد کیا گیا۔

اجلاس میں صدر انجمن غفران عالم نے آئی سی سی بی ایس کے حوالے سے اب تک کی پیش رفت کا احاطہ کرتے ہوئے کہا کہ آج آئی سی سی بی ایس کو آئی سی سی بی ایس بنانے میں جامعہ کراچی کا بنیادی کردار ہے اور ہم اپنے اس ادارے کو کسی قیمت پر جامعہ سے الگ نہیں ہونے دیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس حوالے سے اپنا اصولی موقف رکھتے ہیں اور جامعہ کراچی اور آئی سی سی بی ایس کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ قابل قبول نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی تمام اداروں سے رابطہ میں ہیں اور ہمارے دروازے بھی مشاورت کے لیے سب کے لیے کھلے ہیں۔اجلاس کے شرکاء نے واضح موقف اختیار کیا کہ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کا اثاثہ ہے اور اس کی جامعہ سے علیحدگی کرکہ پرائیویٹائزیشن کسی صورت قبول نہیں۔ طلبہ نمائندگان نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جامعہ کی بقا اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے اساتذہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں