میزان بینک اور اتحاد ایئرویز کے درمیان شراکت داری
کراچی(سٹی ڈیسک)میزان بینک نے بین الاقوامی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
اس معاہدے کے تحت میزان بینک کے ڈیبیٹ کارڈ ہولڈرزکو ٹریول بکنگ پر خصوصی ڈسکاؤنٹس فراہم کیے جائیں گے ۔ میزان بینک کے ہیڈ آفس میں منعقدہ تقریب میں میزان بینک کے گروپ ہیڈ کنزیومرفنانس احمد علی صدیقی اور اتحاد ایئرویز پاکستان کے جنرل منیجر احمد ظہور نے معاہدے پر دستخط کیے ۔ اس موقع پر میزان بینک کے ہیڈ آف ایکوائرنگ راحیل سیانی اور ہیڈ آف کارڈزعابد ملک سمیت بینک کی سینئر مینجمنٹ بھی موجود تھے ۔ احمد علی صدیقی نے کہاکہ میزان بینک اپنے صارفین کو اسلامی بینکاری خدمات کے ساتھ ساتھ اضافی سہولتیں اور انکے عملی فوائد فراہم کررہا ہے۔