شکار پور:آج ضمنی انتخاب کیلئے 178 پولنگ اسٹیشن قائم

شکار پور:آج ضمنی انتخاب کیلئے 178 پولنگ اسٹیشن قائم

54انتہائی، 84حساس قرار، 3ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گےفوج، رینجرز سے بھی مدد لی جائے گی، ریزرو پلاٹون کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا

لاڑکانہ(بیورورپورٹ)ڈی آئی جی لاڑکانہ کی جانب سے شکارپور میں پی ایس 9پر آج ضمنی انتخاب کے حوالے سے سکیورٹی پلان ترتیب دیدیا، اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ضمنی انتخاب کے لیے178 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں جن میں سے 54پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس، 84حساس اور 40 پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے ، لاڑکانہ رینج کے ایس ایس پیز سمیت 3 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار حفاظتی فرائض سرانجام دیں گے ، فوج اور رینجرز سے بھی مدد لی جائے گی، ضمنی انتخابی میٹریل کی حفاظت اور پولنگ اسٹیشنز پر پولیس تعیناتی کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لمحہ بہ لمحہ صورتحال کی مانیٹرنگ اور فوری معلومات کے تبادلے کے لیے خصوصی کنٹرول روم ڈی آئی جی آفس لاڑکانہ میں قائم کیا گیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں