کھپرو:ایک ہی خاندان کے 6افراد دائرہ اسلام میں داخل

کھپرو:ایک ہی خاندان کے 6افراد دائرہ اسلام میں داخل

ہندو کمیونٹی کے افراد کاگاؤں معروف راجڑ سے تعلق، مفتی احمد علی نے کلمہ پڑھایابغیر کسی دباؤ اور لالچ کے اپنی مرضی سے اسلام قبول کیا، نومسلم، استقامت کیلئے دعا

کھپرو (نامہ نگار)کھپرو میں ہندو کمیونٹی کے ایک ہی خاندان کے 6 افراد نے اسلام قبول کرلیا، مذہبی رہنماؤں نے ان کیلئے دین حق پر قائم رہنے کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق کھپرو کے قریب گاؤں معروف راجڑ سے تعلق رکھنے والے ہندو کمیونٹی کے ایک ہی گھرانے کے 6 افراد دائرہ اسلام میں داخل ہوگئے ۔ مذکورہ افراد جامع مسجد نور مصطفیٰ میں صدر جماعتِ اہلِ سنت کھپرو مفتی احمد علی شر بلوچ سکندری کے روبرو پیش ہوئے ، جہاں انہیں کلمہ طیبہ پڑھایا گیا، نو مسلم افراد نے بتایا کہ انہوں نے بغیر کسی دباؤ اور لالچ کے اپنی مرضی اور رضامندی کے ساتھ فیصلہ کیا ہے ۔ اس موقع پر مذہبی رہنماؤں نے نو مسلم افراد کے دین حق پر قائم رہنے کیلئے دعا کی، اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا، ان کی آئندہ زندگی کے لیے بی خصوصی دعا کی۔ مقامی افراد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں