پاکستان آئیڈل شفافیت پر سختی سے کاربند ہے ،منتظمین
کراچی(سٹی ڈیسک)پاکستان آئیڈل اپنے مقابلے کے ہر مرحلے میں بہترین طرزِ حکمرانی، دیانت داری، شفافیت اور منصفانہ معیار پر سختی سے کاربند ہے۔
تمام آڈیشنز، جائزے اور نشریاتی مراحل انہی عالمی معیار کے رہنما اصولوں کے مطابق انجام دیے جاتے ہیں۔منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ افسوس ناک ہے کہ ایک سابقہ شریکِ مقابلہ، جو اپنی خواہش پر شو سے دستبردار ہوئی تھیں، نے غلط، گمراہ کن اور توہین آمیز بیانات جاری کیے ہیں۔ یہ بیانات پروڈکشن ٹیم کی پیشہ ورانہ صلاحیت، ججنگ کے منصفانہ عمل اور دیگر شرکاء کی محنت پر بلاجواز سوال اٹھانے کی کوشش ہیں۔