پانی کی فراہمی پھر معطل ہونے کا خدشہ

پانی کی فراہمی پھر معطل ہونے کا خدشہ

کراچی (این این آئی)شہر میں ایک بار پھر پانی کی فراہمی معطل ہونے کا خدشہ ہے۔کے الیکٹرک نے ولیکا گرڈ اسٹیشن پر سالانہ مینٹی ننس کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

واٹر کارپوریشن نے بتایا کہ مینٹی ننس اتوار(آج) کو صبح 9 بجے سے رات 7 بجے تک ہوگی، جس کے دوران حب پمپنگ اسٹیشن کی بجلی مکمل طور پر معطل رہے گی۔اس بندش کی وجہ سے پانی کی فراہمی میں تقریباً 40 ملین گیلن کمی متوقع ہے ، جس سے ضلع غربی اور شیرشاہ کے علاقے متاثر ہوں گے۔ واٹر کارپوریشن نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کے استعمال میں احتیاط کریں تاکہ کمی کے اثرات کم سے کم ہوں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں