بس مالکان کی تنظیم کی درخواست پرسندھ حکومت سے جواب طلب

بس مالکان کی تنظیم کی درخواست پرسندھ حکومت سے جواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چالان کے اجرا کے خلاف بس مالکان کی تنظیم کی درخواست پر سندھ حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔

 بس مالکان کے وکیل منصف جان ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ای چالان کے باعث کمرشل گاڑیاں متاثر ہورہی ہیں۔ جسٹس عدنان اقبال چوہدری نے ریمارکس میں کہا کہ شہر میں دہائیوں پرانی اور خستہ حال بسیں سڑکوں پر چل رہی ہیں، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ٹریفک خلاف ورزیوں کے لیے مخصوص عدالتوں کے قیام سے متعلق جواب موصول ہوگیا ہے ، جسے جانچ کے بعد پیش کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں