گھر میں ڈکیتی میں ملوث خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار

گھر میں ڈکیتی میں ملوث  خاتون سمیت دو ملزمان گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)الفلاح پولیس نے گھر میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ملزمان کے قبضے سے چھینی گئی نقدی، زیور اور موبائل فونز برآمد کر لیے گئے ۔ ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری کے مطابق گزشتہ روز تھانہ الفلاح کی حدود الامین سوسائٹی میں پیر کے روز گھر کے اندر ڈکیتی کی واردات پیش آئی تھی جس میں گھر میں کام کرنے والی سابقہ ملازمہ 3 ساتھیوں کے ساتھ مل کر ڈکیتی کی واردات کی۔ملزمان نے ڈکیتی کے دوران گھر کی مالکن سادیہ کو چھریوں کے وار کر کے زخمی بھی کیا تھا۔پولیس نے ٹیکنیکل بنادوں پر تفتیش کرتے کرتے ہوئے کارروائی کے دوران واردات میں ملوث مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان میں سابقہ ماسی سمیت 2 خوتین شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں