کنڈیارو میں خسرہ پھیلنے اور اس سے2بہنوں کی موت جھوٹی نکلی

کنڈیارو میں خسرہ پھیلنے اور اس سے2بہنوں کی موت جھوٹی نکلی

کنڈیارو (نامہ نگار)کنڈیارو کے نواحی گاؤں نیو شہمیر میں خسرہ پھیلنے کی خبروں پر ڈاکٹروں کی ٹیم پہنچی، تاہم معائنے کے دوران کسی بچے میں خسرہ کی علامات ظاہر نہیں ہوئیں، جبکہ خسرے کی وبا پھیلنے کی بھی کوئی تصدیق نہیں ہو سکی۔

 دوسری جانب جاں بحق ہونے والی بہنوں سے متعلق علم ہوا کہ انہیں چیسٹ انفیکشن تھا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق راجہ راشد عباسی روزگار کے سلسلے میں اہلِ خانہ کے ہمراہ کراچی میں تھے ، جہاں دونوں بچیوں کی طبیعت خراب ہوئی۔ ایک بچی کا انتقال ہوگیا، جسے تدفین کے لیے آبائی گاؤں نیو شہمیر لایا گیا، تاہم دو روز بعد دوسری بچی بھی انتقال کر گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں