22ہزار میں سے 15ہزار ہیوی گاڑیوں میں ٹریکر لگ چکے ،ڈی آئی جی ٹریفک
کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کا کہنا تھا کہ ای چالان سسٹم شہریوں کی بہتری کیلئے ہے ، ہمارا مقصد سزا دینا نہیں ، اب تک 500 سے زائد گاڑیوں کو بلیک لسٹ پول میں ڈال چکے ہیں۔
یہ ایسے لوگ تھے جو قانون کی خلاف ورزی کررہی تھے ،جو گاڑیاں اوپن لیٹر پر چل رہی ہیں وہ شہری ایک بار سہولت سینٹر پر جاکر اپنے نام سے ہٹواسکتے ہیں ،جو شہری اپنے نام سے گاڑی یا بائیک ہٹوادیں گے انہیں چالان نہیں بھیجا جائے گا۔ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا تھا کہ 22 ہزار میں سے 15 ہزار ہیوی گاڑیوں میں ٹریکر لگ چکے ہیں۔پریس کانفرنس کے دوران ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ موٹر رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ شبانہ بلوچ نے بتایا کہ اب تک شہریوں کو 20 لاکھ قانونی نمبر پلیٹس کا اجراء کرچکے ہیں،ایکسائز کا تمام ڈیٹا ڈیجٹلائزڈ ہے ، روڈ پر موجود ٹیم لمحے بھر میں خلاف ورزی پر پکڑ لے گی۔