میونسپل کمشنرنیو کراچی ٹاؤن کا پولیو مہم کے دفتر کا دورہ

میونسپل کمشنرنیو کراچی ٹاؤن کا پولیو مہم کے دفتر کا دورہ

کراچی(اے پی پی)مونسپل کمشنرنیو کراچی ٹاؤن منور حسین ملاح نے وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کے ہمراہ پولیو مہم کے دفتر کا دورہ کیا اور جاری انسدادِ پولیو مہم کے انتظامی امور کاجائزہ لیا۔

 مونسپل کمشنر نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران فیلڈ میں خدمات انجام دینے والے ورکرز ہمارا قیمتی سرمایہ ہیں، ان کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے نیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ مکمل طور پر متحرک ہے ۔انہوں نے واضح کیا کہ پولیو دفتر کا دورہ کرنے کا مقصد یہ باور کرانا ہے کہ یہ مہم صرف محکمہ صحت کی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ مہم ہے ، جس میں تمام اداروں کو ٹیم ورک کے طور پر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے نیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ کو ہدایت کی کہ پولیو ٹیموں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں