ایم کیو ایم نے یومِ شہداء عقیدت و احترام سے منایا

ایم کیو ایم نے یومِ شہداء عقیدت و احترام سے منایا

بہادرآبادمیں مرکزی دعائیہ تقریب، فاروق ستارودیگرذمہ داران کی شرکت مشرقی پاکستان وسانحہ پشاور کے بچوں و اساتذہ کی یاد میں بھی فاتحہ وقرآن خوانی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام یومِ شہداء نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا اور کراچی سمیت ملک بھر کے مختلف شہروں میں دعائیہ تقریبات ہوئیں۔اس سلسلے میں مرکزی اجتماع ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں ہوا جہاں تنظیم کے شہداء کے ساتھ شہداء مشرقی پاکستان، سانحہ قصبہ علیگڑھ اور سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول کے بچوں و اساتذہ کی یاد میں قرآن خوانی، فاتحہ اور مرکزی دعائیہ تقریب ہوئی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عمران فاروق، چیئرمین عظیم احمد طارق اور دیگر شہداء کے ایصالِ ثواب کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔ سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر اوقاف عبدالحسیب نے ملک کی سلامتی و خوشحالی، ایم کیو ایم پاکستان کے شہداء، سانحہ مشرقی پاکستان، سانحہ قصبہ علیگڑھ، سانحہ آرمی پبلک اسکول کے شہداء اور کے لیے خصوصی دعا اور فاتحہ کی۔ اس موقع پر سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، مرکزی کمیٹی کے اراکین، سی او سی کے اراکین، مرکزی شعبہ جات کے ذمہ داران، حق پرست اراکینِ اسمبلی، ٹاؤن اور یوسی سطح کے ذمہ داران نے شرکت کی اور تمام شہداء کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جبکہ ایم کیو ایم کے تحت پاکستان کے مختلف شہروں سمیت اندرونِ سندھ کے تمام ڈسٹرکٹ میں بھی قرآن خوانی، فاتحہ اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقریبات میں ایم کیو ایم پاکستان کے تمام شہداء، سانحہ مشرقی پاکستان، سانحہ قصبہ علیگڑھ اور سانحہ پشاور آرمی پبلک اسکول کے بچوں و اساتذہ سمیت دیگر شہداء کے لیے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں